صدر ٹرمپ کا امریکیوں کیلئے دو ٹریلین ڈالر کا دنیا کا سب سے بڑا امدادی پیکج
پاکستانی امدادی سرگرمیوں میں سب سے آگے، امریکی شہریوں کہ گھروں میں بلاتفریق و امتیاز راشن کی تقسیم
امریکہ میں کورونا کی صورتحال اور صدر ٹرمپ کی اس حوالے سے پالیسیوں کہ متعلق ساجد تارڑ(ڈونلڈ ٹرمپ کہ ایڈوائزر) نے پاکستان سٹوری کہ نمائیندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا۔
پوری دنیا کو معلوم ہے کہ کورونا کہ سب سے ذیادہ کیسیز امریکہ مین ہیں۔ لیکن کوئی یہ نہی سوچتا کہ ایسا کیوں ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ باقی ممالک جو کورونا کی زد میں ہیں۔ عین ممکن ہے کہ وہاں کورونا کہ کیسیز موجودہ اعدادوشمار سے بہت زیادہ یا ہو سکتا ہے کہ امریکہ سے ذیادہ ہوں۔ لیکن ان کیسیز کہ اعدادوشمار اسلیے موجود نہی کیونکہ اکثر ممالک میں کورونا کہ ٹیسٹ کی سہولیات مکمل موجود نہی ہیں۔ جبکہ امریکہ میں روزانہ کی بنیادوں ہر 1لاکھ20ہزار کہ قریب ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اور چائنہ کیونکہ ایک کمیونسٹ ملک ہے وہاں کا میڈیا مکمل کنٹرولڈ ہے،عین ممکن ہے کہ جو اعدادو شمار وہ بتا رہے ہیں وہ ٹھیک نہ ہوں۔
صدر ٹرمپ کی کورونا کہ حوالہ سے اپنائی جانے والی پالیسی کہ متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے کورونا کی وجہ سے جو معاشی نقصان ہوا ہے اس سے نمٹنے کیلئے اور عوام کو بہترین علاج کہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کم وبیش 2 ٹریلین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے، جو اسوقت دنیا کہ کسی بھی ملک کی طرف سے اپنی عوام کو دئیے جانے والے پیکج کی نسبت کئی گناہ ہے۔ اسکے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر ہوٹلز اور گراونڈز کو بھی قرنطینہ سنٹرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایک شہر سے دوسرے شہر اور ایک سٹیٹ سے دوسری سٹیٹ جانے والے تمام لوگوں کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے، بعد ازاں انکو جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
معاشی سرگرمیاں کیونکہ شدید متاثر ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے ہمارے نمائیندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں میں مقیم ہیں انکو ریلیف پیکج کی صورت میں 1200 امریکی ڈالر ہر امریکی شہری کہ اکاونٹ میں ٹرانسفر کئے گئے ہیں۔ اور 10 ہزار سے لیکر 27000 ڈالر تک کی تمام متاثرہ چھوٹے کاروباروں کو سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
پاکستانی کمیونٹی کہ حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فطرت کہ مطابق یہاں بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، امدادی سرگرمیوں میں فرنٹ لائن پر آپکو یہاں پاکستانی لازمی نظر آئیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی نے یہاں پر community at large کہ گھروں میں بھی راشن کو ضروریات زندگی کی دوسری اشیاء تقسیم کی ہیں۔ جس طریقے سے پاکستانی کمیونٹی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیکر یہاں ہر طرح کی کمیونٹیز مین محبتیں بانٹ رہی ہے یہ چیز واقعی بہت قابل ستائش ہے۔
نوٹ: اپنے دوست احباب کیساتھ فیسبک یا واٹس ایپ پر شئیر کرنے کیلئے نیچے متعلقہ سوشل میڈیا ایپ کہ Logo پر کلک کریں، اور شئیر کریں۔